۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیمینار سفیران نور

حوزہ/ مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان صوبۂ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی سیمینار بعنوان" سفیران نور" مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان صوبۂ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی سیمینار بعنوان" سفیران نور" مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے تحت ایک روزہ علمی سیمینار سفیران نور کا انعقاد

سیمینار میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

سیمینار سے مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری ، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ محمد عیسی امینی , مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی, مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، MWM بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی , مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی , علامہ برکت علی مطہری اور دیگر نے خطاب کیا۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے تحت ایک روزہ علمی سیمینار سفیران نور کا انعقاد

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے ضلعی صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے تحت ایک روزہ علمی سیمینار سفیران نور کا انعقاد

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے علماء کو چاہئے کہ انبیاء اور آئمہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمہ وقت اپنے عمل اور کردار کے ذریعے تبلیغ دین میں مصروف رہیں۔

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے تحت ایک روزہ علمی سیمینار سفیران نور کا انعقاد

مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت (ع) کے تحت ایک روزہ علمی سیمینار سفیران نور کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .